جناب ڈی پی او صاحب اٹک کی خصوصی ہدایت پر او ایس آئی آفتاب الدین خٹک معہ ٹیم نے بھرتی کے مراحل کی چیکنگ کی

آج جناب ڈی پی او صاحب اٹک کی خصوصی ہدایت پر او ایس آئی آفتاب الدین خٹک معہ ٹیم نے اچانک پولیس لائن اٹک میں نئے بھرتی ہونے والے پولیس امیدواران کے فارم تقسیم و جمع ہونے کے مرحلہ کو چیک کیا۔جہاں پر عملہ متعینہ فارم تقسیم اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔او ایس آئی نے امیدوران سے بھی بات چیت کی اور ان سے فارم تقسیم و جمع ہونے کے سلسلہ میں درپیش مسائل کا پوچھا۔تمام امیدواران کو آگاہ کیا کہ کسی بھی مسئلہ یا پریشانی کی صورت میں فوری ڈی پی او آفس رابطہ کریں۔