ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کااہم قدم پاکستان اکیڈمی آف سمارٹ لرننگ دارلاسلام کالونی اٹک شہر میں پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کیلئے ٹیوشن کلاسسز بالکل فری۔

ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران و ملازمان کی ویلفئیر اور انکے بچوں کی تعلیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع اٹک کے سکولز میں افسران و ملازمان کے بچوں کیلئے پاکستان اکیڈمی آف سمارٹ لرننگ دارلاسلام کالونی اٹک شہر میں کلاس نہم ،دہم ،فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی ٹیوشنز کو بالکل فری کرا دیا۔جبکہ دیگر تعلیمی اداروں سے بھی انتہائی کم فیس پر تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے افسران و ملازمان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں انکی فلاح بہبود بھی میرے لئے ایک اہم ذمہ داری ہے۔بحثیت سربراہ پولیس اٹک میرے دروازے ہمیشہ پولیس ملازمان کیلئے کھلے ہیں۔دوران ڈیوٹی کسی بھی دقت پریشانی کی صورت میں پولیس کے جوان ہمہ وقت مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔جنکے اس اقدام سے اٹک پولیس میں ایک نیا جذبہ امڈ آیا جنہوں نے ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

 

   

   

   

   

Saturday, October 14, 2017