ڈی پی او اٹک نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران و ملازمان کیلئےکرائم سین انوسٹی گیشن کورس کا انعقاد کرایا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے پولیس لائن اٹک میں پولیس افسران و ملازمان کیلئے 3روزہ کرائم سین انوسٹی گیشن کورس کا انعقاد کرایا جس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی راولپنڈی ریجن کے انچارج ڈاکٹر غلام عباس صاحب اور انکی ٹیم ارسلان صاحب اور ذوالفقار صاحب جونئیر سائینٹس نے پریکٹیکل طریقے سے کرائم سین کو ہینڈل کرنے کے بارے میں بتایا۔ ڈی پی او صاحب نے تمام دن کورس خود اپنی زیر نگرانی کروایا ۔کورس کے تیسرے دن ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر جناب فیصل صاحب نے افسران کو کرائم سین پر پیش آنے والی قانونی مشکلات اور جائے وقوعہ سے ملنے والی اشیاء اور ثبوت کی قانونی اہمیت کے بارے میں لیکچر دیا۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے کرائم سین کی موک ایکسرسائز کروائی۔ڈی پی او صاحب نے کورس میں مثالی کارکردگی دکھانے والے افسران میں CCIIIسرٹیفیکیٹ سے نوازا اور اس موقع پر جناب ڈی پی او صاحب نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہیکہ اٹک پولیس کے تمام افسران نے کورس میں دلچسپی دکھائی اور اٹک پولیس آئندہ کوئی بھی جرم ہونے کی صورت میں PFSAکی ٹیم کے ساتھ مل کراسے سائنٹیفک طریقے سے انوسٹی گیٹ کرے گی۔

 

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

 

 

Friday, October 20, 2017