ریٹائر پولیس ملازمین کے لئے ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کے اعزا ز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی صاحبان اور برانچز کے انچارج صاحبان نے شرکت کی۔ڈی پی او صاحب نے ملازمان کی محکمہ پولیس اور عوام کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور اس اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ اٹک پولیس کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور اٹک پولیس آپکی ویلفئیر کیلئے ہمیشہ حاضر ہے آخر میں ڈی پی او صاحب نے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔مزید ڈی پی او صاحب نے اپنے آفس میں آنے والے معزز مہمانوں کی شکایات سنیں اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔

 

 

    

   

   

   

   

 

Saturday, October 21, 2017