ڈی پی او آفس اٹک میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے آج اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی او صاحبان، ایس ایچ او صاحبان ، برانچز کے انچارج صاحبان , ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر فرنٹ ڈیسک اٹک نے شرکت کی۔میٹنگ میں جناب ڈی پی او صاحب نے ضلع بھر کے کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا زیر تفتیش مقدمات کے بارے میں ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو حقائق پر یکسو کیا جائے اور خصوصاً مجرمان اشتہاریوں و عدالتی مفروران کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔پولیس کا اولین فرض عوام لناس کی عزت جان و مال کی حفاظت ہے۔دوران میٹنگ ڈی پی او صاحب نے فرنٹ ڈیسک کے سلسلہ میں بھی ہدایات دیں کہ فرنٹ دیسک کے عملہ سے مکمل تعاون کیا جائے ہر آنے والے کمپلینٹ کو فرنٹ ڈیسک پر بھیجا جائے تا کہ کمپلینٹ کی داد رسی جلد از جلد ممکن ہو سکے۔

 

   

   

   

 

 
Thursday, October 26, 2017