پولیس لائن اٹک میں اردل روم کا انعقاد

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے پولیس لائن اٹک میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے پولیس کے افسران و ملازمان پیش ہوئے۔جناب ڈی پی او صاحب نے پیش ہونے والے افسران و ملازمان کے مسائل سننے کے بعد فردا فردا انکو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔جن افسران و ملازمان کے خلاف شکایتیں تھیں انکو تنبیہ کرتے ہوئےکہا کہ پولیس کا محکمہ عوام الناس کیلئے امن قائم کرنے کا محکمہ ہے۔عوام الناس کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔مزید ڈی پی او صاحب نے اپنے دفتر میں عوام الناس کی شکایات سنیں اور متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو انکے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔

   

   

 

 
Thursday, October 26, 2017