جناب ڈی پی او صاحب کا پولیس لائن کا وزٹ

آج ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے جمعہ کی نماز پولیس لائن میں ادا کی۔بعد از نماز جناب ڈی پی او صاحب نے پولیس لائن کا وزٹ کیا۔پولیس لائن میں موجود افسران و ملازمان کے رہائشی مکانوں کا وزٹ کیا اورلائن آفیسر کو مکانوں کی مرمت و دیگر سہولیات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔پولیس لائن میں موجود میڈیکل ڈسپنسری ،باربر شاپ اور دھوبی شاپ کا بھی وزٹ کیا اور ان کے مسائل کو بھی حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 

   

   

   

   

 
 
Friday, October 27, 2017