اٹک پو لیس کی شا ندار کا روائی متعدد مجر م گرفتار

ڈی پی او جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ نے مخبر کی اطلاع پر KPK اور پنجاب کے انٹری پوائنٹ خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی شہ زور نمبری KQ-7641سندھ روکی تو دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز جس میں دو کلاشنکوفSMG، تین پسٹل 30بور ،بارہ عدد اضافی میگزین اور ٹوٹل 250روند برآمد ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ علاقہ تھانہ باہتر میں سے دوران سرچ آپریشن ایس ایچ او باہتر نے ملزمان سے دو کلاشنکوفیں ،ایک پسٹل، تین فالتو میگزین102 ضرب روند و کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر اکے تفتیش شروع کر دی ہے تھانہ حضرو میں ایس ایچ او نے دوران سرچ آپریشن 48بوتل شرب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور پولیس کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

    

 
 
Wednesday, November 1, 2017