چہلم کے سلسلہ میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات جناب ڈی پی او اٹک نے خود اپنی زیر نگرانی کروائے

چہلم کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی فول پروف سیکورٹی کے انتظامات جناب ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب نے خود اپنی زیر نگرانی کروائے اور تمام وقت خود جلوس کے روٹس پر موجود رہے جلوس کی سیکورٹی کیلئے ضلع بھر سے4ایس ڈی پی اوز اور 8ایس ایچ اوز کو تعینات کیا گیا اسکے علاوہ تمام جلوس کی سیکوٹی کیلئے 800افسران و ملازمان کو تعینات کیا گیا جلوس کی سویپنگ بذریعہ سنیزنگ ڈاگز اور سپیشل برانچ و بم ڈسپوزل اسکوڈ کے عملہ کے ذریعے کروائی گئی ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورسQRFاور اضافی ریزوز کو تیار رکھا گیا۔متعینہ تمام سیکورٹی سٹاف کیلئے کھانا اٹک پولیس کے میس سے موبائل کینٹین کے ذریعے فراہم کیا گیا جسکے معیار کو ڈی پی او صاحب نے خود چیک کیا ۔ڈیوٹی کے اختتام پر ڈی پی او صاحب نے موقع پر ہی بہتر ڈیوٹی سر نجام دینے والے اہلکاروں میں انکی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام تقسیم کیا۔ریسکیو 1122بلدیہ سٹاف اور DHQکے عملہ نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا اور اپنا کردار نبھایا۔اٹک پولیس صحافی برادری ،تاجر برادری اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے تعاون کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

    

   

   

   

   

  

 

Sunday, November 5, 2017