ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک کی عوام الناس کیلئے خدمت سنٹر بنا دیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے آئی جی پنجاب صاحب کے پروجیکٹ خدمت سنٹر کواپنی ذاتی کاوشوں سے نہایت ہی کم وقت میں بالمقابل لاری اڈہ اٹک سٹی متصل شیل پٹرول پمپ اٹک تعمیر کروا یا جس میں عوام الناس کیلئے1۔ وہیکل کلئیرنس سرٹیفیکیٹ 2۔گمشدگی دستاویزات 3۔کریکٹر سرٹیفیکیٹ4۔ جنرل ایمپلائی ویری فکیشن5۔ایف آئی آر کاپی6۔اندراج کرایہ داران 7۔ اندراج گھریلو ملازم8۔ جرم کی اطلاع9۔قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین10۔ڈرائیونگ لرنر و پرمٹ11۔ تجدید ڈرائیونگ لائسنس12۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔جنکے اس اقدام سے عوام الناس کیلئے بہت سے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے بغیر کسی دشواری کے حل ہونگے۔جہاں پر اٹک پولیس بروز سوموار سے ہفتہ بوقت 09:00 بجیدن سے 05:00بجیشام تک عوام الناس کی شکایات و مسائل کے حل و خدمت کیلئے موجود ہو گی۔

 

   

   

   

   

   

Wednesday, November 8, 2017