ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقادکیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک اور ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک کے علاوہ تفتیشی افسران صدر اٹک سرکل، محرران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ڈی پی او صاھب نے تھانہ جات میں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کرنے کا حکم صادر فرمایا اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او صاحب نے جملہ شرکاء کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانے میں آنے والے عوام الناس سے نرمی سے برتاؤ کیا جائے اور کسی سے نا مناسب نہ کی جائے اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو ذمہ دار کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے جبکہڈی پی او صاحب نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران میں CC-IIIسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے ۔مزید ڈی پی او صاحب کی زیر نگرانی ٹریفک سٹاف اٹک و پی آر او اٹک پولیس نے عوامی ٹریفک رولز آگاہی مہم کا آگاز کیا جس میں عوام الناس میں ٹریفک رولز کے متعلق پفلٹ تقسیم کئے اور سکولز کالجز میں جا کر اسٹوڈنٹس کو ٹریفک رولز کے بارے میں لیکچرز دئیےاور بتلایا کہ کم عمری میں موٹر سائیکل /گاڑی ہرگز نہ چلائیں کیونکہ یہ کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے اور ایسی صورت میں کم عمر ڈرائیور کے والدین/ وارث کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

Saturday, November 18, 2017