ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے عید میلاد النبیﷺ 2017کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و امن کمیٹی ضلع ہذا کے ممبران سے میٹنگ کی

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے آمدہ جلوس عید میلاد النبیﷺ 2017کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء و امن کمیٹی ضلع ہذا کے ممبران سے میٹنگ کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس پر جملہ شرکاء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اسی حوالے سے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان سے بھی میٹنگ کی اور ضروری ہدایات جاری کیں اسکے علاوہ جناب ڈی پی او صاحب نے اپنے آفس مٰں آنے والے عوام الناس کی شکایات سنیں اور انہیں موقع پر مارک کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ انکی شکایات کا ازالہ جلد از جلد کریں علاوہ ازیں مختلف مقدمات کے مدعی مقدمہ و الزام علیہان فریقین کو بلوایا اور انکی درخواست ہائے بابت تبدیلی تفتیش پر مختلف افسران کو تفتیش ہائے مارک کیں اور سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مقدمات کو اصل حقائق کی روشنی میں یکسو کر کے عوام کو انصاف فراہم کریں

 

   

   

   

   

   

   

   

  

Thursday, November 23, 2017