ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی زیر صدارت پولیس لائن میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی زیر صدارت پولیس لائن میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اے ایس پی صاحبہ میڈم عمارہ شیرازی ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر حفیظ احمد اولکھ صاحب بھی شامل تھے جس میں لوئر ہیڈ کنسٹیبلان کو ہیڈ کنسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔مزید پولیس لائن اٹک میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا جس میں سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،اور ڈسٹرکٹ پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ لے مہمان خصوصی ڈی پی او اٹک تھے جنہوں نے میچ کے اختتام پر ٹیموں میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور کہا کہ آئندہ بھی اٹک پولیس ایسے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کروائے گی۔

 

     

   

   

   

   

   

   

   

 

 

 
 
 
 
Saturday, December 2, 2017