ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے بعد ادائے نماز جمعہ پولیس لائن اٹک کا ملاحظہ کیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے بعد ادائے نماز جمعہ پولیس لائن اٹک میں پولیس میس، ایم ٹی، متفرق سٹور ،پولیس و ایلیٹ کوت ، محرر آفس ، کواٹر گارد ،وائرلیس کنٹرول آفس و رہائشی کواٹرز کا ملاحطہ کیا انکی صفائی تزئین و آرائش چیک کی اور اچھی صفائی رکھنے والے انچارجز میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور آئندہ بھی اچھی صفائی رکھنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔بعد ازاں ڈی پی او صاحب نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی او صاحبان و ایس ایچ اوز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او صاحب نے انکو سختی سے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق پر یکسو کریں اور گرفتاری مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

 

 
Friday, December 8, 2017