ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے لئے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران جن میں سب انسپکٹرمحمد شیر ،سب انسپکٹر علی خان ،اے ایس آئی صداقت علی اور ہیڈ کنسٹیبل محمد ارشد شامل تھے کے اعزا ز میں ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں برانچز کے انچارج صاحبان نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او صاحب نے افسران کی محکمہ پولیس اور عوام کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا اور اس اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ اٹک پولیس کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور اٹک پولیس آپکی ویلفئیر کیلئے ہمیشہ حاضر ہے آخر میں ڈی پی او صاحب نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں۔

 

   

   

   

   

   

 
Friday, December 22, 2017