ڈی پی او اٹک نے آئی جی پنجاب جناب عارف نواز صاحب کی ہدایت پر اٹک میں ٹریفک آگاہی مہم/ واک کا انعقاد کروایا

 آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈی پی اوصاحب نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر گاڑی/موٹر سائیکل چلائیں ۔18سال سے کم عمر بچوں کو ہرگز گاڑی/موٹر سائیکل چلانے کیلئے نہ دیں۔ون ویلنگ قانونا جرم اور بڑے حادثات کا سبب بھی ہے اٹک میں ون ویلنگ کرنے والوں سے ہرگز رعائیت نہ برتی جائے گی موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں کم سے کم جانی نقصان ہو۔ڈی پی او صاحب نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کروانا پولیس اور ٹریفک عملے کی اولین ذمہ داری ہے شہریوں کو بھی ان اداروں کیساتھ تعاون کر کے بہترین شہری ہونے کا ثبوت دینا ہو گا ۔خلاف ورزی کرنے والا کوئی بھی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔ اس موقع پر واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈی پی اوجناب عبادت نثار صاحب نے کی واک لاری اڈہ سے ہوتے ہوئے پولیس لائن چوک پہنچی جہاں ڈرائیوروں اور شہریوں سے خطاب کیا۔
 
   
   
   
   
   
   
   
   
   
 
Thursday, December 28, 2017