تھانہ رنگو پو لیس نے 2اشخاص کے قبضہ سےچرس گردہ کل وزنی 4520گرام برآمد کر لیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او رنگو سب انسپکٹرمحمد نواز کی زیر نگرانی رنگو پولیس نے دو ملزمان01۔سید عزیز شاہ ولد سید محمود شاہ قوم سید سکنہ محلہ سیدان مانکی ،تحصیل چھوٹا لاہور ضلع صوابی کے قبضہ سےچرس گردہ کل وزنی 3120 گرام جبکہ 02۔ ملزم محمد شعیب ولد بازیز خان قوم پٹھان سکنہ اباسین روڈ فورملی تحصیل حضرو کے قبضہ سے چرس گردہ کل وزنی 1400 گرام برآمد کر کے ملزمان کے خلاف بجرائم 9C/CNSA کے تحت مقدمات درج رجسٹر کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔

 

   

Wednesday, January 10, 2018