منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران کنسٹیبل فیضان اختر شہید

آج تھانہ صدر حسن ابدال کی پولیس چوکی جھاری کس کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کنسٹیبل فیضان اختر نے جام شہادت نوش کیا اور اپنا اپنے والدین اور اٹک پولیس کا نام روشن کیا۔اٹک پولیس کنسٹیبل فیضان اختر کو بہادری جانفشانی سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے پر سلام پیش کرتی ہے اور اس بات کا اعیادہ کرتی ہے کہ شہید کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔اٹک پولیس ڈی پی اوعبادت نثار صاحب کی قیادت میں اسی طرح اپنے ملک کے عوام کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

 

   

    

   

   

   

Tuesday, January 16, 2018