جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر اٹک پولیس کا کر یک ڈاؤن

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی کاروائیاں۔ تھانہ اٹک خورد سے منیر احمدSiمعہ محمد طیبAsi نے مسمیان 01۔ محمد غیاث سکنہ پشاور سے 3300گرام چرس 02۔عادل خان سکنہ پشاور سے 2200 گرام چرس جبکہ محمد اکرم Siاور اعجاز الرحمنAsiمعہ لیڈی کنسٹیبل نے مسماۃ حنا بی بی سکنہ راولپنڈی سے 2200گرام چرس اور محمد وقارAsiتھانہ صدر حسن ابدال نے مسمی عمران خان سکنہ واہ کینٹ سے 6 لیٹر شراب برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات بجرائم 9C/CNSAاور 3/4منشیات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا۔ عوام نے پولیس کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی پر اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

     

Thursday, January 25, 2018