ڈی پی او اٹک کی ہد ایت پر پنڈی گھیب پولیس کی سکول فوجی فاؤنڈیشن میں موک ایکسرسائز

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او پنڈی گھیب سرکل سلیم اکبر صاحب ، پولیس افسران و ملازمان تھانہ پنڈی گھیب ، ایلیٹ سیکشنز ، ریسکیو 1122 اور عملہ فائر برگئیڈ کے ہمراہ پنڈی گھیب کے سکول فوجی فاؤنڈیشن میں موک ایکسرسائز کی گئی جس میں ملک کے حالیہ حالات کے پیش نظر دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کی ٹریننگ دی گئی۔عوام الناس نے ڈی پی او صاحب کے اس اقدام کو خوب سراہا اور آئندہ بھی ایسی ایکسرسائز کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ عوام کو اس بابت آگاہی حاصل ہو۔

 

   

   

   

   

   

   

Tuesday, January 30, 2018