ڈی پی او اٹک نے پروبشنرز سی ایس پیز کی اٹک میں آمد پرضلع کے قیام ، حدود اربعہ اور ضلع اٹک کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے پروبشنرز سی ایس پیز کی اٹک میں آمد پرضلع کے قیام ، حدود اربعہ اور ضلع اٹک میں جرائم کی شرح، ضلع پولیس کی کارکردگی اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اسکے علاوہ بطور ضلع کے کمانڈر ہونے کی حیثیت سے عوام الناس کودرپیش مسائل کو احسن طریقہ سے حل کرنے اور ضلع کی دیگر انتظامیہ کیساتھ مل کر ضلع اٹک کی عوام اوراٹک پولیس کی بہتری کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور افسران کوآئندہ انکی اپنی سروس میں بہترخدمات سر انجام دینے کیلئے اپنے تجربات اور حکمت عملی کے متعلق وضح کیا۔اسکے بعد تمام افسران کو ڈی پی او آفس میں قائم برانچز اورکمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کا وزٹ کرا کر انکے کام کے متعلق بریف کیا۔ مزید ڈی پی او صاحب تمام افسران کیلئے پولیس لائن میں عشائیہ کا اہتمام کیا اور آخر میں تمام افسران کو روایتی چھچھ کی چادرو تحائف پیش کئے۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

 

Friday, March 2, 2018