سب انسپکٹر ملک طارق جو کہ آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سب انسپکٹر ملک طارق جو کہ آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے انکی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کر دی گئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ صاحب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار صاحب، ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات صاحب ،سول انتظامیہ کے افسران اور ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ کثیر عوام نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر محمد وصال فخر سلطان راجہ صاحب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار صاحب نے ملک طارق مرحوم جو کہ ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال تعینات تھے کی خدمات کو سراہا اور انکو اپنی تمام سروس کو جانفشانی اور احسن طریقہ سے سر انجام دینے پر خراج عقیدت پیش کیا۔اور اس موقع پر آر پی او صاحب نے کہا کہ ملک طارق ایس ایچ او صدر حسن ابدال ہمارے لئے باعث فخر تھے اور اٹک پولیس آج ایک بہادر اور لائق آفیسر سے محروم ہو گئی۔ریجنل پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بعد از نماز جنازہ مرحوم کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا اور انکو یقین دلایا کہ اٹک پولیس دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑی ہے اور انکو مستقبل میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

 

   

   

   

   

   

   

   

 

Tuesday, March 6, 2018