ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے اپنے آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او صاحب نے افسران کو جرائم پیشہ افراد خصوصا منشیات فروش اور قمارباز جو کہ ہمارے معاشرے کا ناسور ہیں اور مجرمان اشتہاری کی جلد از جلد گرفتاری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے اور تمام مقدمات کی تفتیش کو جدید تقاضوں کے مطابق اور میرٹ پر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اسکے علاوہ بچوں اور عورتوں کے ساتھ ہونے والے کسی بھی قسم کے تشدد کے واقعات کو اولین بنیادوں پر حل کرنے کی سختی سے ہدایات کیں.

 

   

   

   

 

 

 

Thursday, March 8, 2018