ڈی پی او اٹک نے گزشتہ روز جھنڈیال آئل فیلڈ فتح جنگ کی افتتاحی تقریب میں اچھی ڈیو ٹی کرنے پر پولیس افسران میں انعامات تقسیم کئے

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے گزشتہ روز جھنڈیال آئل فیلڈ فتح جنگ کی افتتاحی تقریب میں آئے معزز مہمانان خصوصی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب شاہد خاقان عباسی صاحب اور وزیر اعلی پنجاب جناب میاں شہباز شریف صاحب و دیگر مہمانوں کو فول پروف سیکورٹی دینے، محنت اور جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرنے پر افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے اسکے بعد ڈی پی او اٹک صاحب نے پولیس لائن اٹک کا وزٹ کیا اور لائن آفیسر اور محرر لائن کو لائن کی سیکورٹی و صفائی بہتر بنانے کے متعلق احکامات جاری کئے۔