ڈی پی او صاحب نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹس و نقد انعامات دیئے

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے آئی ٹی لیب اٹک میں جدید دور کے مطابق نئے موبائل فون و جیو فینسنگ مشین تقسیم کی مزید ڈی پی او صاحب نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹس و نقد انعامات و تفتیشی فنڈ کی مد میں رقوم تقسیم کیں۔ بعد ادائے نماز جمعہ پولیس لائن اٹک کا وزٹ کیا جس میں متفرق سٹور ، پولیس میس و ایم ٹی وغیرہ کا وزٹ کیا۔پولیس لائن میں پیش ہونے والے ملازمان کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔