ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب نے دریائی پوسٹ مکھڈ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کا افتتاح کیا۔

یڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی صاحب نے دریائی پوسٹ مکھڈ تحصیل جنڈ ضلع اٹک کا افتتاح کیا۔دریائی پوسٹ مکھڈ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار صاحب نے ذاتی کاوشوں سے انتہائی کم عرصہ میں مکمل کروایا ۔دریائی پوسٹ مکھڈ کے فکشنل ہونے سے اٹک اور KPK کی دریائی سرحد کے تقریبا 70 کلومیٹر کے علاقہ میں KPK سے پنجاب میں دریا کے ذریعے اسلحہ و منشیات کی سمگلنگ ،دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور دوسرے سنگین جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔اس سے پہلے اٹک و KPK کی سرحد ملحقہ دریائے سندھ و دریائے کابل کے ساتھ قائم کی گئی 4 چیک پوسٹوں بشمول جابہ، فورملی، باغ نیلاب ، شادی پور پتن کے قائم ہونے سے سمگلنگ جیسے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔مکھڈ دریائی پوسٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار صاحب کی خصوصی دعوت پر SSPپیٹرولنگ راولپنڈی ریجن افضال احمد کوثڑ صاحب ، اٹک پولیس کے شہداء کی فیملیز اور علاقہ کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دریائی پوسٹ مکھڈ کی تعمیر مکمل کرنے پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار صاحب کے ساتھ اظہار تشکر کیا۔

 

   

   

   

   

   

   

   

Saturday, March 17, 2018