ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم برخلاف منشیات متعدد ملزمان گرفتار منشیات برآمد

ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم برخلاف منشیات پر ڈی ایس پی حضرو فیض الحق کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد افضل، اے ایس آئی محمد طیب ، اے ایس آئی اعجاز الرحمن معہ ملازمان اٹک خورد نے دوران پکٹ و ناکہ بندی اٹک خورد سرچ پارک سے تین ملزمان 01۔ شاہ روز ولد خورشید احمد سکنہ محلہ سٹی ریلوے اسٹیشن پشاور بسواری موٹر سائیکل 02۔ کامران ولد سید محمد قوم مہمند سکنہ چارسدہ حال محلہ اسلام آباد پشاور سے دوران چیکنگ ٹوٹل 2160 گرام خالص افیون جبکہ 03۔ مسمی کامران ولد محمود قوم خلیل مہمند سکنہ محلہ غیاث آباد پشاور بسواری موٹر سائیکل سے 4100 گرام خالص چرس گردہ برآمد کر کے منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی جبکہ دوسری جانب تھانہ رنگو کی پولیس نےلڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم مسمی شیراز کو گرفتار کر لیا۔

 

   

   

Friday, April 6, 2018