ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کا ایجو کیٹرز سکول کے ساتھ 50%ڈسکاونٹ پر معاہدہ

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے ایک مرتبہ پھراٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کا حصول انتہائی آسان اور سستا بنا دیا۔ دی ایجوکیٹرز سکول کے ڈائریکٹر ملک محمد عمران صاحب نے ڈی پی او صاحب اٹک کی خصوصی دعوت پر ان سے ملاقات کی اور اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ایک معائدہ پر دستخط کئے جسکے تحت آئندہ پولیس شہداء کے بچوں کو دی ایجوکیٹرز سکول میں تعلیم بغیر کسی فیس کے دی جائے گی جبکہ حاضر سروس افسران و ملازمان کے بچوں کو50%ڈسکاونٹ پر تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او صاحب اٹک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ویلفئیر میرا اہم فریضہ ہے اٹک پولیس میری فیملی کی سی حیثیت رکھتی ہے عوام کے جان و مال و عزت کی حفاظت کے ساتھ ساتھ میرا اہم فرض اٹک پولیس کی ویلفئیر بھی ہے۔۔اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے دی ایجوکیٹرز سکول کے ساتھ معائدہ طے پانے پر خوشی کا اظہار کیا اور جناب ڈی پی او صاحب کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ ڈی پی او صاحب کے ان اقدامات کی وجہ سے ہمارے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں۔

 

 

Friday, April 6, 2018
image: