ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے شہید کنسٹیبل افریز خان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے شہید کنسٹیبل افریز خان کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی بارات کو ریسیو کیا دولہا اور تمام فیملی کو مبارک باد دی۔شادی میں ڈسٹرکٹ اٹک کی تمام ایڈمنسٹریشن جن میں ڈی سی صاحب, اے سی صاحبان اور پارلیمانی قیادت نے شرکت کی. اور شہید کی قربانی کو قوم کیلۓ باعث فخر قرار دیا اور انکو خراج تحسین پیش کیا. اسکے بعد تمام مہمانوں کیلۓ اٹک پولیس کی جانب سے ظہرانے کا بندوبست کیا گیا. دلہن کو ضرویات زندگی کی تمام چیزیں اعزاز کے طور پر دی گئیں.

   

   

   

   

   

 

Saturday, April 7, 2018