ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی کاروائیاں

تھانہ انجراء پولیس کے افتخار احمد Si، شوکت حیات ASIمعہ ملازمان نے چب کے علاقہ سے 5 کس ملزمان کو قماری بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان سے جوئے پر لگی رقم 25370روپے موٹر سائیکل و موبائل موبائل قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ اٹک خورد سرچ پارک سے ممتاز خان SI محمد طیب ASIمعہ ملازمان نے دوران ناکہ بندی مسمی شبیر احمد سکنہ پشاور سے 2000 گرام خالص گردہ جو موٹر سائیکل کی سیٹ میں چھپا کر KPKسے سمگل کیا جا رہا تھا پکڑ کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ نیو ائر پورٹ سے محمود خانSIنے محمد منظور سکنہ مہلو سے 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

 

      

Monday, April 9, 2018