ڈی پی او اٹک نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے افسران کو رینک لگادئیے

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے انسپکٹر غضنفر خان اور انسپکٹر پرویز اقبال کے کندھوں پر رینک لگائے اور انہیں مبارک باد پیش کی. دونوں سب انسپکٹرز کو کافی عرصہ بعد ترقی ملی جس سے انکے حوصلے کافی بلند ہوۓ ہیں اور انہوں نے اس موقع پر کہا اس ترقی سے ان میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ مزید بڑھا ہے اور وہ ایک نئے عزم و ولولے کیساتھ عوام کی خدمت کرینگے.

   

 
Monday, April 9, 2018