حسن ابدال میں بابا گرونانگ کے جنم دن میلہ بیساکھی کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں

اٹک پولیس کی طرف سے دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو ڈی پی او اٹک عبادت نثار صاحب کی زیر نگرانی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ریلوے اسٹیشن سے پنجہ گرداورہ تک تمام روٹس پر پولیس و ایلیٹ فورس کی نفری تعینات رہی۔ڈی پی او صاحب نے چاروں دن تمام سیکورٹی کے امور کی لمحہ بہ لمحہ خود نگرانی کی اور وہاں موجود رہے جس سے فورس کا مورال بلند ہوا۔باہر سے آنے والی نفری کی رہائش اور کھانے کا خصوصی بندوبست کیا گیا ۔ڈی پی او صاحب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ ہمارے بھائی ہیں اور اٹک پولیس اسی طرح ہر مذہب اور فرقہ سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

Monday, April 16, 2018