کار چوراور منشیات فروش گرفتار

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی چلائی گئی خصوصی مہم بر خلاف منشیات پر سرچ پارک اٹک خورد سے پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل نمبری 9817/PTپر سوار مسمی عاصم ولد نور حسن سکنہ نارتھ ناظم آباد کراچی حال راولپنڈی سے 1100گرام خالص گردہ KPKسے پنجاب سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ پولیس تھانہ فتح جنگ نے مشہور منشیات فروش ثاقب علی عرف کاکو ولد محمد صابر سکنہ حطار فتح جنگ سے 1130گرام خالص چرس و گردہ برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا دوسری جانب پولیس تھانہ رنگو نے مجرم اشتہاری بازیر خان ولد عظمت خان سکنہ صوابی جو کہ کار چوری کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ اہل علاقہ نے اٹک پولیس کے اس اقدام کو خواب سراہا۔

     

Monday, April 23, 2018