ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نےٹریفک پولیس کنسٹیبل ذوالفقار احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے ٹریفک پولیس کنسٹیبل ذوالفقار احمد کی نماز جنازہ مٰں شرکت کی انکے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ٹریفک پولیس اٹک آج ایک اچھے اور فرض شناس ٹریفک پولیس کنسٹیبل سے محروم ہو گئی انکی فیملی کو اس بات کا یقین دلایا کہ مستقبل میں ذوالفقار احمد کے اہل خانہ کیساتھ اٹک پولیس ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی انکے بچوں کے سکول اور علاج کے اخراجات اٹک پولیس برداشت کرے گی۔نماز جنازہ میں ٹریفک و ضلعی پولیس کے افسران و ملازمان اور علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

   

   

Tuesday, April 24, 2018