اٹک پولیس اور شہداء کی فیملیز کیلئے پولیس فیملی گالا کا جناح پارک اٹک میں انعقاد کیا گیا

نسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی طرف سے اٹک پولیس اور شہداء کی فیملیز کیلئے پولیس فیملی گالا کا جناح پارک اٹک میں انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمین کی فیملیز اور بچوں نے شرکت کی۔فیملی گالا فیسٹول میں خواتین و بچوں کی تفریح کیلئے مختلف دلچسپ پروگرامز رکھے گئے جس سے تمام فیملیز خوب لطف اندوز ہوئیں۔ فیملی گالا فیسٹیول میں مختلف کمپنیز کی طرف سے کم قیمت پر سٹالز بھی لگائے گئے۔اسکے علاوہ بچوں میں مختلف تقریری و گیمز کے مقابلہ جات کروائے گئے۔جن میں رسہ کشی، میوزک چئیر، سیک ریس، شوٹنگ گن وغیرہ شامل تھیں۔خواتین کی دلچسپی کیلئے انکے درمیان کوکنگ و ایٹنگ کا مقابلہ کروایا گیا۔اسکے علاوہ شرکاء کی دلچسپی کیلئے بچوں نے ملی نغمے گائے فیسٹیول میں میجک شو، گھڑ سواری، اونٹ سواری اور ہیوی بائیک سواری کی سواری بھی بچوں سے کروائی گئی۔ مختلف پروگرا مز میں جیتنے والے بچوں کو انعامات تقسیم کئے گئے۔پولیس فیملی گالا فیسٹول میں پولیس کے شہداء کی فیملیز کو خصوصی تحائف دئیے گئے شرکاء کیلئے لنچ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا۔فیسٹیول کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب کی طرف سے لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل ، ریفریجریٹر ، واشنگ مشینز، ائیر کولرز، فوڈ فیکٹریز، جوسر بلینڈر مشینز، پریشر ککر ،پنکھے، موبائل فونز، استریاں، ہیلمٹس، وال کلاکس وغیرہ بے شمار انعامات تقسیم کئے۔ بچوں و فیملیز نے گالا فیسٹیول میں خوب انجوائے کیا 

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

  

   

   

   

   

   

   

   

   

Sunday, April 29, 2018