ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و ملازمین میں CCIIIسرٹیفیکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔ ایس ایچ او سٹی اٹک انسپکٹر اسرار احمد کو اندھا قتل ٹریس کرنے پر،ایس ایچ او صدر اٹک سب انسپکٹر عابد منیر کو دو بیٹیوں اور بیوی کے قاتل کو گرفتار کرنے پر10000روپے اور CCIIIسرٹیفیکٹس دئیے۔بعد ازاں ڈی پی او صاحب نے بعد ادائے نماز جمعہ پولیس لائن کا وزٹ کیا۔پولیس لائن میں قائم ڈسپنسری کے ڈسپنسر کو ہدایات جاری کیں کہ تمام ادویات پولیس افسران و ملازمین اور انکی فیملیز کو مفت فراہم کی جائیں اور ڈی ایس پی ٰیہڈ کواٹر و لائن اآفیسر کو پولیس لائن میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Friday, April 27, 2018