ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی ہدایات پر متعدد ملزما ن گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی / ایس ڈی پی او پنڈی گھیب سرکل و ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب کی زیر نگرانی سعید اختر Asi نے مجرم اشتہاری Aکیٹیگری مسمی ضمیر ولد کرم داد سکنہ تھٹہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک جو کہ مقدمہ 311/17 بجرم 392/411 ت پ میں مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا۔سرچ پارک اٹک خورد پر اظہار احمدSiو محمد طیب Asi, عطاء 1966 کنسٹیبل نے دوران پڑتال مسمی ذوالفقار ولد گل ولی سکنہ محلہ گڑھی پشاور سے 1100 گرام خالص چرس برآمد کر کے ملزم کو حراست مٰں لیکر مقدمہ درج کرایا جبکہ تھانہ نیو ائیر پورٹ سے محمد عجائب Si نے مسمی عبدالرحمن ولد چمنے خان سکنہ جہانگیر آباد مردان سے دوران تلاشی ایک ضرب روند 9MMبرآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کیا۔

      

Tuesday, May 8, 2018