ڈی پی او اٹک نے آمدہ ماہ رمضان المبارک2018 علماء حضرات و امن کمیٹی ضلع ہذا کے ممبران سے میٹنگ کی

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے آمدہ ماہ رمضان المبارک2018 کے سلسلہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماء حضرات و امن کمیٹی ضلع ہذا کے ممبران سے میٹنگ کی۔ دوران میٹنگ نمازتراویخ، نماز جمعہ ،رمضان بازار اور رمضان دسترخوان وغیرہ کی سیکورٹی اوران میں متوقع عوام کی تعداد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او صاحب نے تمام شرکاء کو اس بات کا یقین دلایا کہ اٹک پولیس کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی عوام کی سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائینگے۔ تمام شرکاء نے پولیس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

   

   

   

   

Wednesday, May 9, 2018