ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے آفس میں آمدہ رمضان المبارک و سیکورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے اپنے آفس میں آمدہ رمضان المبارک و سیکورٹی انتظامات کے متعلق میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او صاحبان، انچارج ایلیٹ و چیف سیکورٹی آفیسر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں رمضان المبارک کے دوران مساجد ، مدارس اور امام بارگاہوں خصوصا نماز تراویخ اور نماز جمعہ کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کا پلان ترتیب دیا گیا۔اسکے علاوہ ڈی پی او صاحب کی طرف سے رمضان بازار، رمضان دسترخوان اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

   

   

   

Friday, May 11, 2018