ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری متعدد ملزما ن گرفتار

ڈی پی او اٹک جناب عبادت نثار صاحب کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے.سرچ آپریشنز سے ملک دشمن عناصر کی نہ صرف حوصلہ شکنی ہوتی ہے بلکہ جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی نظر آتی ہے. اسی سلسلہ میں تحصیل حضرو میں دوران سرچ آپریشن زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل حضرو و ایس ایچ او تھانہ رنگو, انچارج پولیس چوکی سرکہ سجاد حسین شاہ siنے مسمی ولی محمد ولد خیر محمد سکنہ خورہ خیل سے ایک عدد رپیٹر 12 بور معہ 22کارتوس اور ایک رائفل 8 MM معہ 13 ضرب روند جبکہ ملک رضوان افضل ASIنے بھی ملزم مسمی رستم ولد دلاور سکنہ حال خورہ خیل سے 12 بور رائفل معہ 1 ضرب کارتوس اور پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرواۓ.

 
Monday, May 21, 2018