ڈی پی او اٹک نے لالہ زار اسٹیڈیم میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کے سیکورٹی انتظامات خود اپنے زیر نگرانی کروائے

ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر اٹک عبادت نثار صاحب نے لالہ زار اسٹیڈیم میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کے سیکورٹی انتظامات خود اپنے زیر نگرانی کروائے۔سیکورٹی پلان کے مطابق 682 افسران و ملازمان اور ایلیٹ کے 8 سیکشنز تعینات کئے گئے۔تمام روٹس کی سوویپنگ بذریعہ عملہ سپیشل برانچ و سنیفرز ڈاگز کروائی گئی۔جلسے کی نگرانی نہ صرف بذریعہ پولیس موبائل کیمرےاور ڈرون کیمرہ کی جاتی رہی بلکہ ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے بھی کی جاتی رہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب اٹک نے کہا کہ اٹک پولیس ہمیشہ عوام کی حفاظت کیلئے کوشاں رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

 

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

Wednesday, May 23, 2018