ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان میں پولیس ملا زمان کے لئے افطار کا خصوصی اہتمام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب عبادت نثار صاحب نے ہمیشہ کی طرح ماہ رمضان میں بھی پولیس اہلکاران کا اپنی فیملی کی طرح خیال رکھا۔ پولیس لائن اٹک میں قائم شدہ میس پر افسران و ملازمان کیلئے پورے رمضان المبارک میں افطار کا خصوصی اہتمام اپنی طرف سےدئیے جانے کا اعلان کیا جو کہ جاری ہے۔ ڈی پی او صاحب نے کہا کہ اٹک پولیس کے افسران و ملازمان رمضان المبارک میں شدید گرمی میں روزے کی حالت میں ہر قسم کی ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں انکا خیال رکھنا میری اولین ذمہ داری ہے اور یہ ادا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس افسران و ملازمان نے ڈی پی او صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

   

   

   

   

 
Wednesday, May 30, 2018