پولیس لائن میں نئی یادگار شہداء کی تعمیرکرا دی گئی

اٹک پولیس کے شہداءکی لازوال قربانیوں اور شہداء کو رہتی دنیا تک خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی پولیس اٹک نے پولیس لائن میں نئی یادگار شہداء کی تعمیر کروائی۔جسکا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے کیا جس تقریب میں ضلع بھر سے افسران وملازمان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ جن بہادرجوانوں نےاپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئےپاکستان کے لئے دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم انہیں کھبی فراموش نہیں کر سکتے انکا خون ہم پر قرض ہے۔تقریب کے آخر میں اٹک پولیس کے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

   

   

   

Friday, June 15, 2018