ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول بلڈنگ اور ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح

ٹریفک قوانین سے بے خبری بے شمار حادثات کا سبب بنتی ہے جس سے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے ۔اٹک پولیس نے ہمیشہ عوام الناس کی ٖفلاح بہبود کا خیال رکھا اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس اٹک نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول بلڈنگ اور ڈی ایس پی ٹریفک دفتر کی نئی بلڈنگ کا افتتاح ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صاحب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔ اٹک ٹریفک پولیس کے اس اقدام سے اٹک کی عوام کو بھرپور فائدہ ہو گا۔ڈی پی او صاحب نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول کے انسٹرکٹرز سے بھی ملاقات کی اور انکوخصوصی ہدایات دیں۔