پولیس لائن اٹک میں اہلکاران کیلئے ڈسپنسری کا قیام

پولیس لائن اٹک میں اہلکاران کیلئے ڈسپنسری کا قیام انتہائی اہم تھا جو کہ اٹک پولیس نے یقینی بنایا۔ اہلکاران کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی صورت میں انکو فوری طبی امداد دینا بہت مشکل مرحلہ تھا جسکو ڈسپنسری کے قیام نے پولیس افسران و ملازمان کیلئے انتہائی آسان بنا دیا۔پولیس لائن اٹک میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے پولیس ڈسپنسری کا افتتاح کیا اور وہاں موجود ڈسپنسر سے ملاقات بھی کی اور وہاں موجود ادویات و ایمرجنسی سروس کا جائزہ لیا۔ پولیس ڈسپنسری سے اب تک کم و بیش 1400 پولیس اہلکاران مستفید ہو چکے ہیں۔اس موقع پر جناب ڈی پی او صاحب نے کہا کہ اٹک پولیس میرے لئے فیملی کی سی اہمیت رکھتی ہے جسکی فلاح بہبود کا مکمل خیال رکھنا بھی میرا اہم فرض ہے۔اسکے بعد جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک نے ایس ڈی پی او آفس صدر سرکل کے آفس کی تعمیر و تزہین ہونے والے بلڈنگ کا افتتاح بھی کیا۔

   

   

   

 

Friday, June 15, 2018