ریٹائرڈ ملازمان کے بچے اور حاضر سروس اہلکاران کے بچے 50 فیصد فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب عبادت نثار صاحب ہمیشہ اٹک پولیس کی ویلفئیر کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ دور حاضر کی بڑھتی ہوئی مہنگائی میں پولیس اہلکاران کیلئے انکے بچوں کو اعلی تعلیم دلوانا بہت مشکل مرحلہ ہے جسکو ڈی پی او صاحب اٹک نے پنجاب گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر کے ساتھ معائدہ کر کے بہت آسان بنا دیا ہے۔جسکے تحت اٹک پولیس کے شہداء کے بچے 2 سالہ پروگرام میں بالکل مفت تعلیم ، دوران سروس فوت ہو جانے والے / ریٹائرڈ ملازمان کے بچے اور حاضر سروس اہلکاران کے بچے 50 فیصد فیس پر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ ڈی پی او صاحب کے اس اقدام سے پولیس اہلکاران نے انکو خراج تحسین پیش کیا۔

 

   

Friday, June 15, 2018