ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے نماز عید پولیس لائن اٹک کی مسجد میں اٹک پولیس کے جوانوں کے ساتھ ادا کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب نے نماز عید پولیس لائن اٹک کی مسجد میں اٹک پولیس کے جوانوں کے ساتھ ادا کی۔بعد ادائے نماز جوانوں سے عید ملے اور پولیس لائن میں موجود بچوں میں عیدی تقسیم کی۔ڈی پی او صاحب نے اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے کیلئے پولیس لائن میں دعوت کا اہتمام کروایا جہاں انہوں نے پولیس میس میں انکے ساتھ کھانا کھایا۔ اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے کہا کہ آپ سب میری فیملی ہیں آپ تمام نے جس طرح ماہ رمضان المبارک و چاند رات پر اپنی فیملی کو چھوڑ کر ڈیوٹی ادا کی اور عید الفطر پر بھی اپنی فیملی کو چھوڑ کر ڈیوٹی کر رہے ہیں یہ جذبہ قابل ستائش ہے۔

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

   

 
 
 
Saturday, June 16, 2018