ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسدعلوی صاحب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک جناب حسن اسدعلوی صاحب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیس لائن اٹک میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اٹک پولیس کے تازہ دم دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او صاحب نے اس موقع پر کہا کہ اٹک کی عوام کی خدمت کرنا اور سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا میری اوولین ترجیح ہو گی ۔میرے دروازے ہر وقت اٹک کی عوام اور اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کیلئے کھلے ہیں وہ کسی بھی وقت میرے دفتر تشریف لا سکتے ہیں میں ان سب کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرونگا۔

  

  

  

  

   

Saturday, June 23, 2018