اٹک پولیس آج ایک نہایت نرم دل ، ملنسار اور شفیق انسان سے محروم ہو گئی

لیکشن 2018کی آمد اور افسران کے تبادلہ جات کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عبادت نثار صاحب کا تبادلہ بحکم جناب آئی جی صاھب پنجاب ضلع اٹک سے بطور ڈی پی او ضلع چنیوٹ ہوا جنکے جانے سے اٹک پولیس کا دل خون کے آنسو رونے لگا۔جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک ضلع کا چارج سنبھالتے ہی عوام الناس کیلئے اپنے دروازے کھول دئیے انکی شکایات انکو روبرو بیٹھا کر سنتے اور انکا فوری ازالہ بھی کرواتے اسی طرح اٹک پولیس کے اہلکاران کے مسائل کو بھی سنتے اور انکا فوری ازالہ کرواتے۔ جناب عبادت نثار صاحب نے اٹک ضلع میں عوام کی سہولت کیلئے پولیس خدمت سنٹر بنایا جہاں پر عوام کو 12 سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے ملتی ہیں ۔علاوہ ازیں یادگار شہداء کی تعمیر ، ٹریفک پولیس ڈرائونگ سکول کا قیام ،پولیس لائن میں میس کی اپ گریشن ، پولیس آفیشلز کیلئے مختلف متعدد سکولز میں ایگریمنٹس، پولیس فیملی گالا، پولیس شہداء فیملیز کی ویلفئیر، حاضر سروس ملازمان کی ویلفئیر اور ایسے انگنت پروجیکٹس جو ایک تاریخ رقم کرتے ہیں۔ آخری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب عبادت نثار صاحب آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ اٹک پولیس ہمیشہ مجھے یاد رہے گی اور آپ تمام افسران و ملازمان اپنا مقصد عوام کی خدمت کو بنا لیں جس نے غریب عوام کو خوش کیا اس نے سمجھو اپنی آخرت سنوار لی۔پولیس لائن میں دوران تقریب ڈی پی او صاحب نے اٹک پولیس کے جوانوں کے ساتھ آخری کھانا کھایا اور اگلی منزل کی طرف گامزن ہو گئے۔

 

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

  

Friday, June 22, 2018