اٹک پولیس کا کر ائم کے خلا ف کریک ڈاؤن

ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر تھانہ اٹک سٹی پولیس نے مسماۃ یاسمین زوجہ صدیق سکنہ گھورا مار تحصیل و ضلع اٹک سے 600 گرام چرس گردہ ، شیراز خانم دختر شیر گل سکنہ گھوڑا مار تحصیل و ضلع اٹک سے 1100 گرام چرس گردہ، مسماۃ انعام جان زوجہ سمی الین سکنہ گھوڑا مار تحصیل و ضلع اٹک سے 500 گرام چرس گردہ، تھانہ صدر حسن ابدال سے بابر خان ولد شاد رحمن سکنہ لب میل اسلام پورہ تحصیل ٹیکسلا کے قبضہ سے 1210 گرام چرس، چوکی لکڑ مار سے محمد وجاہت ولد نعمت خان سکنہ داخلی چھب سے 400 گرام چرس برآمد ہوئی جنکو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ تھانہ سٹی اٹک سے مقدمہ نمبر 206/18 بجرم 302/34ت پ تھانہ سٹی اٹک میں گرفتار شدہ ملزم محمد زوہیب ولد صفدر سکنہ لالہ زار کالونی اٹک سے تفتیشی آفیسر آصف خانSi انچارج HIUصدر سرکل اٹک نے آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ 2 روند برآمد کر کے ملزم کو جوڈیشل کروایا۔ دوسری جانب عظمت حیاتAsiتھانہ سٹی حسن ابدال نے دوران گشت ملزم امان اللہ ولد ثناء اللہ قوم افغانی سکنہ حال محلہ میالد نگر حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ 3 روند برآمد کر کے ملزم کو جوڈیشل کروایا۔ اٹک کی عوام نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی ان کاروائیوں پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔
 
 
Wednesday, July 4, 2018